Advertisement
تفریح

مجھے لاہور راس آگیا ہے ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی

دیدار ملتانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور جتنا پیار  کہیں اور  نہیں ملا۔ لاہور کے علاؤہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی  پرفارم کرچکی ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 16th 2025, 7:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مجھے لاہور راس آگیا ہے  ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی

اسٹیج کی نامور آرٹسٹ دیدار ملتانی نے کہا ہے کہ مجھے لاہور راس آگیا ہے۔

جب سے  لاہور میں کام کررہی ہوں۔ کامیابیاں ہی مل رہی ہیں۔جس پر سب سے پہلے  اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں۔دوسرا اپنے فینز کا بھی شکریہ جو میرے کام کا پسند کرتے ہیں۔

دیدار ملتانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور جتنا پیار  کہیں اور  نہیں ملا۔ لاہور کے علاؤہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی  پرفارم کرچکی ہوں لیکن لاہور میں کام کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔

یہاں نام بنانا بہت مشکل ہے۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں۔دیدار ملتانی نے بتایا کہ محفل تھیٹر لاہور میں  رائٹر اور ڈائریکٹر نسیم وکی کے نئے ڈرامہ گوری دیاں جھانجراں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔

Advertisement