Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Jun 16th 2025, 4:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانےکی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نےعمران خان کے پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانےسےانکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا،عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔ 

اے ٹی سی جج نےفیصلے میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا مگر ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکے۔

اے ٹی سی جج نےفیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی تفتیش ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پرمکمل کرے۔


حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہےکہ زبردستی ٹیسٹ کرانےکےلیے عدالت کے  پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کےلیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔



Advertisement
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

  • 4 گھنٹے قبل
ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان  کی جاپان کو شکست

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان کی جاپان کو شکست

  • 5 گھنٹے قبل
ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی

ایرانی پارلیمنٹ”پاکستان تشکر تشکر“کےنعروں سے گونج اٹھی

  • 2 گھنٹے قبل
مجھے لاہور راس آگیا ہے  ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی

مجھے لاہور راس آگیا ہے ، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بس اپنا کام کرتی ہوں ، دیدار ملتانی

  • 4 گھنٹے قبل
 ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

 ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

  • 5 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا”ٹربو“ ریلیز کے بعد ہٹ ہوگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے

ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
سرگودھا : شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

سرگودھا : شادی سے واپس جانے والی کار پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

فلیڈ مارشل جنرل عاصم منیر پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے

  • 5 گھنٹے قبل
سانحہ 9 مئی:  تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور

سانحہ 9 مئی:  تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز کی ضمانت منظور

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement