ایران اور اسرائیل کے درمیان بالا آخر ویسا ہی معاہد ہ ہو گا جیسا پاک بھارت کے مابین ہوا، ٹرمپ
بہت کچھ کرتاہوں مگر مجھےکبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں،امریکی صدر


واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے،جیسا پاکستان اور بھارت کے مابین ہوا تھا ،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جلد امن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بہت ساری ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، ایران اور اسرائیل معاہدہ کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا میں نے بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، پاکستان اور بھارت کے معاہدے میں امریکا کےساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی، 2 بہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرسکتے تھے اور سب کچھ رُک گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں بہت کچھ کرتاہوں مگر مجھےکبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ’مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بناؤ‘۔
ٹرمپ نےاپنی پہلی مدت صدارت کے دوران سربیا اور کوسووو اور مصر اور ایتھوپیا کے درمیان معاہدے کروانے کا بھی ذکر کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ایران پر ہونے والے حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا،اگر ایران نے امریکا پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا تو ہم اپنی فوجی طاقت کا بے مثال مظاہرہ کریں گے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago






