Advertisement

بھکر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےنوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتارکاحکم دےدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 8:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھکر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

بھکر: پنجاب کے ضلع بھکر میں نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افرا د قتل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے منڈی ٹاون میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کےدفترمیں گھس کرفائرنگ کردی، جس کےنتیجے میں ثمرا بتول، ثنااللہ اور عرفان ہلاک ہوگئے،جبکہ دفتر میں موجود ثمرا بتول کا تیرا سالہ بیٹا محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پیپلزپارٹی کے دفترکوسیل کرکے سرگودھا سےفرانزک ٹیم کو طلب کرلیا۔

پولیس نےمقتولہ کے بیٹے کو حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

 دوسری جانب اس واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےنوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتارکاحکم دےدیا۔

Advertisement