Advertisement
تفریح

ڈوبتی ہوئی فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ،مصطفی قریشی

سینما کی ٹکٹ کم ہونی چاہیےتاکہ متوسط طبقہ بھی باآسانی فلم دیکھ سکے،ہمایوں سعید

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 1:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈوبتی ہوئی فلم انڈسٹری کو بچانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ،مصطفی قریشی

ویب ڈیسک: لالی وڈ لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر فلم انڈسٹری کیلئے اقدامات کرے تاکہ ڈوبتی ہوئی انڈسٹری کو بچایا جا سکے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ اچھی فلموں کا دور شروع ہو چکا اسے جاری رہنا چاہیے۔

 لالی وڈ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر انڈسٹری کیلئے اقدامات کرے،ان کا کہنا تھا کہ جو رقم مختص کی گئی ہے وہ آکسیجن سے کم نہیں، ہم سب کو اس انڈسٹری کی بقا کیلئے سنجیدگی سے سوچنا ہو گابصورت پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں سعید، مصطفیٰ قریشی اور ڈاکٹر ہما میر شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور کو ئی فرد واحد واپس نہیں لاسکتا اس کے لیے سب کو جدوجہد کرنا ہو گی، نئی فلمیں بنیں گی تب ہی انڈسٹری کو آکسیجن ملے گا ۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ سینما کی ٹکٹ کم ہونی چاہیےتاکہ متوسط طبقہ بھی باآسانی فلم دیکھ سکے،ان کا مزید کہنا تھا کہ لالی وڈ کے سینئرز کو اس صورت میں آگے آنا ہو گا۔

Advertisement