Advertisement

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی،ایران

دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 10:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی،ایران

تہران : ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم میں اسرائیلی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات بھی شامل ہیں۔

پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔
پاسداران انقلاب نے ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔
فلسطینی عوام کا جشن
دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا،تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

Advertisement