Advertisement
پاکستان

ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں،عاصم افتخار

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 14th 2025, 10:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

 پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نےدو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پر ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پرحملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ ایران نے ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کیخلاف بھرپورجوابی کارروائی کی اور آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے کی گئی اس کارروائی میں ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے ساتھ ڈیڑھ سو سے 2 سو میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔

Advertisement