کرفیو رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا


احتجاج میں شدت آنے کے بعد لاس اینجلس کے مرکزی علاقے کے کچھ حصے میں ایمرجنسی کرفیو نافذ کر دیا گیا، کرفیو رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا، میئر کیرن باس کے مطابق، امکان ہے کہ یہ اگلے چند دنوں تک جاری رہے گا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن چھاپوں کیخلاف احتجاج مزید شہروں میں بھی پھیلتا جارہا ہے، لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف جم میکڈونل نے بتایا کہ گزشتہ 4 دنوں میں کم از کم 378 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 200 افراد آج گرفتار کیے گئے، میئر نے بتایا کہ مظاہروں کے دوران 23 کاروباروں میں لوٹ مار کی گئی۔
دوسری جانب ایک وفاقی جج نے ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز، میرینز کی تعیناتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، سینیئر امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس آر بریئر نے اس معاملے کی سماعت جمعرات کے دن مقرر کی ہے۔
تقریباً 700 میرینز کو وفاقی عملے اور املاک کی حفاظت کے لیے متحرک کیا گیا ہے، وہ لاس اینجلس کے باہر موجود ہیں اور احکامات کے منتظر ہیں، امریکی حکام نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ ان میں سے کئی اضافی تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاکہ مظاہروں سے نمٹنے میں مدد کر سکیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے منگل کی رات کے کیے گئے خطاب پر ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی عوام کو خبردار کیا تھا کہ ’جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے‘۔
اس کے جواب میں، وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز اسٹیون چُنگ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں جواب دیا کہ ’نیوسم نے شاید کملا اور بائیڈن کی ہارنے والی مہم ٹیم کو بھرتی کر لیا ہے، کیوں کہ وہ کہہ رہے ہیں یہ ’جمہوریت کے لیے خطرہ‘ ہے۔
ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے بھی ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’پوری ڈیموکریٹک پارٹی اس ایک ہی نظریے سے وابستہ ہے کہ ہر امریکی شہر میں تارکین وطن کی بھرمار کی جائے‘۔
وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکریٹری ابیگیل جیکسن نے ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نیوسم کا پلے بُک 101: اپنی نااہلی کا الزام صدر ٹرمپ پر ڈالنا، بودا اور قابلِ پیش گوئی ہے۔
گورنر کے خطاب میں تکنیکی مسائل کے باعث ایک لمحے کی خاموشی پیدا ہو گئی تھی، جس پر نیوسم کی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تاخیر کا الزام ’ٹرمپ دور کی شفافیت کے اصولوں‘ پر ڈال دیا تھا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago





