Advertisement

رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 11th 2025, 9:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
رحیم یار خان میں  13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

رحیم یار خان: گلشن اقبال میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق 13 سالہ گھریلو ملازمہ سمیہ نواحی علاقے کوٹلہ پٹھان کی رہائشی تھی، سمیعہ گزشتہ 3 سال سے گلشن اقبال کے علاقے میں شہرام نامی شخص کے گھر پر ملازمہ تھی۔

عرفان سموں نے بتایا کہ بچی کی موت میاں بیوی کے تشدد سے ہوئی، موت کے بعد بچی کی والدہ کو گھر پر سمیعہ کی اچانک موت کی اطلاع دی گئی اور بچی کی لاش کو کفن میں لپیٹ کر رات کے اندھیرے میں ماں کے حوالے کیا گیا، بیٹی کی لاش گھر پہنچنے پر ماں نے دیکھا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

ڈی پی او کے مطابق بچی کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم میاں بیوی کو چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ، ابتدائی میڈیکل میں بچی کے جسم پر سر سے پیروں تک بد ترین تشدد کے نشانات ملے ہیں۔

Advertisement