Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے نیب کوایک ہفتے کی مہلت

بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے،لطیف کھوسہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 5th 2025, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے نیب کوایک ہفتے کی مہلت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کو190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کیلئے  ہفتے کی مہلت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

 اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرجبکہ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسکیوٹر نیب رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔

 دوران سماعت وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پے، منتیں مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ 1، توشہ خانہ 2 اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس بنایا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد مقدمات قائم کیے گئے۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا کہ سزا ٹھیک نہیں ہوئی تو معطل کر دی جاتی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا صرف جج کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے،ان کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی بنیاد پر عدالتیں پہلے بھی ضمانتیں دے چکی ہیں۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا،  مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتا چلا،  مجھے نوٹس رات کو ملا۔

نیب نے عدالت سے وقت مانگ لیا، نیب پراسکیوٹر  نے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے وقت دے دیں ،جس پر بیرسٹر سلمان صفدر  نے استدلال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں لائیں ہم نہیں گھبراتے۔

نیب پراسکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چار ہفتوں کا وقت دے دیں،جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو سات دن کا وقت لے لیں ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں۔

عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں چودہ دن کا وقت دے دیں۔
جس پربیرسٹر سلمان صفدر نے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پھر چاہیں تو انہیں چار سال دے دیں۔

بعد ازاں عدالت نے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں اور بعد ازاں سزا معطلی کے لیے الگ درخواستیں بھی داخل کی گئیں۔

Advertisement
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 days ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 days ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 days ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 days ago
Advertisement