بلاول بھٹو کادہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ
پاکستانی وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
کیپٹل ہل کے سامنے واقع کینن ہاؤس بلڈنگ میں ہوئے اس ایونٹ کی میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی۔ اس موقع پر کاکس کے ری پبلکن رکن جیک برگمین اور کانگریس پرسن الہان عمر بھی موجود تھیں۔ایونٹ میں امریکن پاکستانی کمیونٹی شخصیات بھی تھیں جن میں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ اعجاز علوی بھی شامل تھے۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امن تجارت کے دروازے کھولے گا، تنازعہ کم کرے گا اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بچائے گا۔ آئیے جنوب ایشیا سمیت دنیا کیلئے سفارتکاری کو وہ ممکن بنانے دیں جو جنگ کبھی نہیں کر سکتی۔
چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر بات کی جاسکے۔ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کےملوث ہونے کی طویل فہرست ہے۔ ایسا فورم ہوجہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں کیونکہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اس کی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔
اس سوال پر کہ دونوں فریق ہی جنگ جیتنے کے دعویدار ہیں، بلاول بھٹو نے کہا جنگ کون جیتا جواب اس بات سے واضح ہے کہ کون جنگ کے دوران اور اس کے بعد جھوٹ بولتا رہا اور حقائق عوام سے چھپاتا رہا۔
6جون تک جاری اس دورے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 4 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

