Advertisement

امریکا کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا دو ٹوک موقف

امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا،مسعود پزشکیان

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 4th 2025, 9:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا دو ٹوک موقف

ایرانی صدر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے آگے نہیں جھکے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ سے متعلق سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا، ہم اپنے اصولی مؤقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی صدر دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔

کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ کرنے کا حق ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ غزہ میں امداد جاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

Advertisement