موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ
ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا


نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے) نے موٹرویز پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ۔
این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس کار کے لیے ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان یہ ٹول 1200 روپے ہوگا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر نان ایم ٹیگ گاڑی کا ٹول 1600 روپے ہوگا۔
ملتان سے سکھر تک ٹول 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے پر نان ایم ٹیگ کار کے لیے ٹول چارجز ایک ہزار روپے ہوں گے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے پر یہ چارجز 450 روپے ہوں گے۔
نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی نئے چارجز کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد تک دو اور تین ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول 7900 روپے ہوگا جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے ٹول ٹیکس 10200 روپے مقرر کر دیا گیا۔ ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا۔
این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایم ٹیگ کے استعمال کو لازمی بنانا اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔ شہری 15 جون سے قبل اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں اور بیلنس کو مناسب حد تک برقرار رکھیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل



