ترجمان ہشام مہانہ نے بتایا کہ رفح میں ان کے فیلڈ ہسپتال میں 184 زخمی افراد لائے گئے جن میں سے 19 اسپتال پہنچنے پر مردہ پائے گئے

اسرائیلی فورسز نے رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کر کے کم از کم 27 فلسطینیوں کو شہید اور 90 دیگر کو زخمی کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رفح کے فلیگ چوک پر پیش آیا جو غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب واقع ہے۔یہ تیسرا واقعہ ہے جو گزشتہ تین دنوں میں رفح کے اس امدادی مرکز کے اطراف پیش آیا۔
غزہ کے حکام کے مطابق 27 مئی سے جی ایچ ایف کے امدادی آپریشنز شروع ہونے کے بعد سے اب تک 100 سے زائد امداد کے متلاشی افراد شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ریکارڈز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ زاہر الوحیدی نے شہیدوں کی تعداد کی تصدیق کی۔انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے ترجمان ہشام مہانہ نے بتایا کہ رفح میں ان کے فیلڈ ہسپتال میں 184 زخمی افراد لائے گئے جن میں سے 19 اسپتال پہنچنے پر مردہ پائے گئے جبکہ آٹھ دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل






