خاتون نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا زلزلے کی وجہ سے فرار ہو کر رات 3 بجے گھر پہنچا، میں ایک بیوہ عورت ہوں، میں خود بنگلوں میں محنت مشقت کرتی ہوں


ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی غلام حسین کی قانون پسند ماں اپنے بیٹے کو لے کر واپس جیل پہنچ گئی ہے۔
ملیر جیل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیدی غلام حسین کی ماں نے بتایا کہ اس کا بیٹا رات کو 3 بجے گھر پہنچا، اور میں 5 بچے ہی بیٹے کو لے کر جیل پہنچ گئی ہوں۔
غلام حسین کی ماں نے بتایا کہ بیٹے سے پوچھا کہ کیا تمہیں پولیس نے رہا کردیا ہے؟۔ تو بیٹے نے بتایا کہ پولیس نے رہانہیں کیا، بلکہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہورہے تھے تو میں بھی جیل سے فرار ہوکر آگیا ہوں، تو میں نے کہا کہ یہ درست نہیں، تم فوری طور پر خود کو پولیس کے حوالے کردو۔
غلام حسین کی ماں نے بتایا کہ اس کا بیٹا بے گناہ ہے، جس نے کوئی جرم نہیں کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کسی نے چوری کے جھوٹے کیس میں پھنسایا ہے، جس شخص نے پھنسایا اس کے ساتھ میرے بیٹے کی تصویر تھی، صرف تصویر کی بنا پر میرے بیٹے پر کیس بنا کر اس کو جیل میں بند کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چوری کے جھوٹے الزام میں میرا بیٹا گزشتہ 6 ماہ سے جیل میں بند ہیں، جس کی وجہ سے میں بہت مشکلات کا شکار ہوں، اپنا پیٹ پالنے کے لیے مجھے لوگوں کے گھروں میں کام کرنا پڑتا ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا زلزلے کی وجہ سے فرار ہو کر رات 3 بجے گھر پہنچا، میں ایک بیوہ عورت ہوں، میں خود بنگلوں میں محنت مشقت کرتی ہوں، میرا کوئی کمانے والا نہیں ہے، جس کی وجہ سے پیدل گھر سے جیل آئی ہوں، اسی وجہ سے 5 بج گئے، اگر کوئی سواری ہوتی تو فوری پہنچ جاتی۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل



