کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پیٹرول بم پھینکے


امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پیٹرول بم پھینکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ بھی لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کے محرک سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشت گردحملہ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہاکہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے،کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

