Advertisement
تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 8:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔


 اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی ہوئی جبکہ جون کے مہینے کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 838 روپے مقررکی گئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت240 روپے 53 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا،فی کلو قیمت میں 4.62 روپے کمی کی گئی ہے۔

Advertisement