مدنی کے خلاف مقدمہ چلنے کے بعد سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی،مدنی کی پھانسی ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ جنگ کی ایک نئی کڑی سمجھی جا رہی ہے۔


تہران :ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے بعد پدرم مدنی کو پھانسی دی گئی،پدرم مدنی نے اسرائیل کا دورہ کیا اور موساد کے افسران سے ملاقات کی تاکہ ایران میں ان عمارتوں کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کی جائیں جہاں ”انفراسٹرکچر“ کا سامان نصب تھا۔
تاہم رپورٹ میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی لیکن کہا گیا کہ مدنی نے معلومات کے بدلے غیر ملکی کرنسی اور کرپٹو کرنسی حاصل کی، اس میں کہا گیا ہے کہ مدنی نے بیلجیم میں اسرائیلی سفارت خانے میں موساد کے افسران سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ملزم پدرم مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر موساد کے ساتھ تعاون، جاسوں کی بھرتی، خفیہ معلومات جمع کرنے اور انہیں ایک رابطہ افسر کو محفوظ رابطہ نظام کے ذریعے منتقل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
مدنی کے خلاف مقدمہ چلنے کے بعد سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی،مدنی کی پھانسی ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ جنگ کی ایک نئی کڑی سمجھی جا رہی ہے۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر نہ صرف جاسوسی بلکہ سائبر حملوں اور اندرونی تخریب کاری کے الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔
تاہم دوسری جانب اس مبینہ جاسوس کو پھانسی دیے جانے پراسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago






