ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ بھرپور جوش جذبے سےمنایا گیا ، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین
یوم تکبیر پر اسلام آباد کے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوئےاور کیک کاٹا۔


لاہور: ملک بھر میں یوم تکبیر بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اور اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر سائنسدانوں اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر پر اسلام آباد کے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوئے، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔
وفاقی دارالحکومت ہی میں یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سروسز نے ریلی نکالی اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسی طرح کراچی میں یوم تکبیر کے حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی نے ریلی نکالی جس میں میئر و ڈپٹی میئرسمیت کے ایم سی ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کراچی میں کے ایم سی ریسکیو ٹیم اور لائف گارڈ کی جانب سے بھی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے یوم تکبیر ریلی نکالی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، ریلی کے آغاز سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر ریلی نکال کر شرکا نے پاک افواج پر فخر کا اظہار کیا، گوجرانوالہ میں مسیحی برادری نے بھی یوم تکبیر ریلی نکالی اور پاکستان اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے، جبکہ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کا کیک کاٹ کرملکی ترقی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ریلی نکالی گئی۔
اندرون سندھ کے شہر سکھر میں واکنگ ٹریک پر یوم تکبیر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پرچم کشائی کی گئی، اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے لگائےگئے، تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے،جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔
بہاولنگر میں یوم تکبیر پر جلوس نکالا گیا، جلوس کے شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھاکر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،جھنگ میں یوم تکبیر پر تقریب کا انعقاد کرکے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔
مری میں بھی یوم تکبیر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، مال روڈ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی و استحکام کا عزم کیا گیا۔
اس کے علاوہ ساہیوال میں ’ یوم تکبیر سے یوم تشکر ’ تک کے عنوان سے خصوصی تقریب ہوئی، پاک فوج کی وردیاں اور سبزوسفید لباس پہنے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے، جبکہ مقامی گلوکاروں نے بھی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل



