Advertisement

شمالی لندن: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق،ایک شخص گرفتار

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا،جبکہ آتشزدگی سے 2 منزلہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 25th 2025, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی لندن: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق،ایک شخص گرفتار

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی خاتون اور 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں گھر میں خوفناک آگ کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا،جبکہ آتشزدگی سے 2 منزلہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ایک 41 سالہ شخص کو ان گھروں کے باہر سے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ حراست میں ہے۔
 ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی ( کھوئی رٹہ ) سے ہے۔
برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔

Advertisement