برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں ملے گی جس کی تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے شفاف اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کرایا ہے اور اس برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں ملے گی جس کی تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔
اس حوالے سےسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ شفافیت وزیراعلیٰ کا مشن ہے اور یہ اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی اور نقدی نظام میں بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی کے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔
محکمہ جنگلات اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب اہم پیش رفت ہے اور یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دی جا رہی ہے اور محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کی ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل





