واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یومِ تکبیر کو قومی سطح پر منانے کے لیے تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام اس اہم دن کی مناسبت سے تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں اور ملک کی دفاعی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
جبکہ اس سے قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیاتھا اور اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
یہ دن قومی خودمختاری، استقامت اور سائنسی ترقی کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور اس موقع پر ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل



