ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی یونیورسٹی آف لاہور میں پیکا قانون کے موضوع پر مذاکرے میں شر کت
شرکاء نے موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی جھوٹی معلومات اور سائبر جرائم کے تناظر میں پیکا قانون کے اثرات، چیلنجز اور اہمیت پر گفتگو کی


لاہور:جامعہ پنجاب کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن، پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے یونیورسٹی آف لاہور میں "پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA)" پر منعقدہ پینل ڈسکشن میں بطور مہمان شرکت کی۔
یہ تقریب "ڈی مسٹیفائنگ ڈس انفارمیشن: اینالیسس آف دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA)" کے عنوان سے فیکلٹی آف سوشیئل سائنسز کے زیر اہتمام اسکول آف انٹیگریٹڈ سوشیئل سائنسز (SISS) نے منعقد کی، جس میں شعبہ تعلیم، میڈیا اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔
شرکاء نے موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی جھوٹی معلومات اور سائبر جرائم کے تناظر میں پیکا قانون کے اثرات، چیلنجز اور اہمیت پر گفتگو کی۔دیگر معزز مقررین میں شامل تھے:ڈاکٹر عدیل نواز خان،ظہیر احمد سلھری،اور ڈاکٹر راغب شامل تھے۔ نشست کی نظامت ڈاکٹر بلال اسلم نے کی، جبکہ تقریب کے منتظم ڈاکٹر کشور منیر، سربراہ شعبہ SISS، تھیں۔

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پیکا کے قانونی، اخلاقی اور میڈیا سے متعلق پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے قوانین ہونے چاہئیں جو عوامی تحفظ کو یقینی بنائیں مگر آزادی اظہار پر قدغن نہ لگائیں۔
انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس سے متعلق پالیسی سازی میں باخبر مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا بھرپور سیشن ہوا جس میں طلبہ اور اساتذہ نے ماہرین سے ڈیجیٹل حقوق اور جھوٹی معلومات جیسے اہم موضوعات پر سوالات کیے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل





