Advertisement

پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل، اب کتنے میچز ہونگے؟

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی 20 میچز کے لیے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 20th 2025, 2:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل، اب کتنے میچز ہونگے؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئےگی۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی 20 میچز کے لیے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے معاملات طے کرنے کے لیے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، پاک بنگلادیش سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں اور کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان پر قائل کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز شیڈول تھی، جس کے تحت 3 میچ لاہور جبکہ 2 میچ فیصل آباد میں کھیلے جانے تھے تا ہم اب نئے شیڈول میں 5 کی بجائے 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement