ہینگنگ بائی اے وائر ایک سنسنی خیز ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جو اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا


پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی سطح پر معروف کانز فلم فیسٹول میں پیش کیا جائے گا۔
اس اعزاز کا اعلان خود فلمساز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا اہم لمحہ قرار دیا۔
ہینگنگ بائی اے وائر ایک سنسنی خیز ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے جو اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ایک کیبل کار، جس میں اسکول کے چھ بچوں سمیت آٹھ افراد سوار تھے، کیبل ٹوٹنے کے باعث تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر لٹک گئی تھی۔اس خطرناک صورتحال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کوشش قرار دیا۔ اس دستاویزی فلم کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پاکستان کے لیے دستاویزی فلم سازی کے میدان میں ایک سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔
فلم کے اس اعزاز کو پاکستان کی دستاویزی فلم سازی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی سینما کی بڑھتی ہوئی شناخت کا ایک مظہر ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 hours ago







