Advertisement
پاکستان

مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے مختلف ممالک کا پاکستان سے رابطہ

ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دھول چٹانے کے بعد اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کےمواقع تلاش کرنے کےلیے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 16th 2025, 12:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے مختلف ممالک کا پاکستان سے رابطہ

بھارتی جارحیت کے خلاف عظیم الشان فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فضائیہ کےلیے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بہت سے ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے پاکستان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دھول چٹانے کے بعد اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کےمواقع تلاش کرنے کےلیے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ دور جدید کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاک فضائیہ نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے، اس فضائی معرکے میں پاکستان کے 42 کے مقابلے میں بھارت کے 72 طیارے محو پرواز تھے۔

جدید الیکٹرانک وار فیئر اور اسٹریٹیجک درستگی سے حاصل ہونےوالے اس نتیجے کو پاک فضائیہ کی بڑھتی تکنیکی برتری قراردیا جارہا ہے، اس کامیابی میں سب سے اہم چائنیز ساختہ J-10C لڑاکا طیارہ تھا جسے پہلی مرتبہ پاک فضائیہ نےکسی بڑی جنگ میں استعمال کیا۔
اس طیارےکی کارکردگی نے عالمی سطح پر توجہ اپنی طرف مبذول کرائی،فوجی مبصرین نے اس طیارے کےریڈار سسٹم،میزائل کی صلاحیتوں اور پاک فضائیہ کی وسیع تر فضائی حکمت عملی کے منفرد ملاپ کی تعریف کی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ سے رابطہ کیاہے،دفاعی اتاشیوں نے یہ جاننےمیں دلچسپی ظاہر کی ہےکہ مشن کو کیسے انجام دیاگیا اور اسٹریٹیجک تعاون کےلیے کیا مواقع موجود ہیں۔

جہاں J-10C کی کارکردگی کی وجہ سے چین کی ہوا بازی کی صنعت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،وہیں چائنیز حکام اس بات سے بھی متوجہ ہیں کہ پاکستان نےکیسے بھارتی فضائیہ کو فیصلہ کن دھچکا پہنچانے کےلیے مقامی ٹیکنالوجیز اور حکمت عملیوں کو یکجا کیا۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے ممالک پہلےہی پاکستان کو آئندہ بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت کی دعوت دےچکے ہیں۔

توقع ہےکہ اس مشترکہ کامیابی سے دوطرفہ دفاعی تعلقات خصوصاً JF-17 تھنڈر جیسے منصوبوں کےتحت مزید گہرےہوں گے،جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا 58 فیصد ائیر فریم پاکستان میں تیار ہوتا ہےجب کہ حتمی اسمبلی بھی مقامی سطح پر ہوتی ہے۔

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • 2 دن قبل
بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت

  • 10 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 10 گھنٹے قبل
باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

  • 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال

  • 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند،  بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف

  • ایک دن قبل
Advertisement