پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو نہ صرف عسکری سطح پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی بہت بڑی فتح حاصل ہوئی


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں ہے۔ہم چاہتےہیں کہ جنگ بندی قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو نہ صرف عسکری سطح پر بلکہ سفارتی سطح پر بھی بہت بڑی فتح حاصل ہوئی اور دنیا پر واضح کیاکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہےجو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،بھارت کا مؤقف تھاکہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے،بیانیے کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔
بلاول نے کہاکہ ہم چاہتےہیں کہ جنگ بندی قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے،ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں،عوامی بیانات اپنی جگہ،اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیزفائر موجود ہے البتہ ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ جنگ بندی جاری نہ رہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال میں چین،ترکیے، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا، بھارت تو کہتا تھاکہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی، آج بھارت مذاکرات پر تیار ہےتو یہ پاکستان کی کامیابی ہے ۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ وزیر اعظم نے پہلے دن کہا ہےکہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدار تحقیقات کےلیے تیار ہیں، ہمارےہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئےہیں جن کا الزام بھارت پر ہے،بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے،ماضی میں کبھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایاگیا، یقین ہےکہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوگی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل



