ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
نادرا کی جانب سے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے شہریوں کے ڈیٹابیس میں بروقت، درست اور مکمل اندراج ممکن ہوسکے گا


حکومتِ پاکستان کے ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ویژن کو فروغ دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا۔
نادرا، نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت، سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات (سی آر وی ایس) کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔
اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست حاصل کی جائیں گی، جس سے شہریوں کے ڈیٹابیس میں بروقت، درست اور مکمل اندراج ممکن ہوسکے گا۔
اس نظام سے حاصل ہونے والی معلومات نہ صرف شہری ڈیٹابیس کو مضبوط بنائیں گی بلکہ ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کی مدد سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ڈیجیٹل آئی ڈی اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق انقلابی منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔
ورلڈ بینک کی حمایت اور مختلف قومی اداروں کے اشتراک سے نادرا، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) کے نفاذ پر بھی کام کر رہا ہے۔
مزید برآں سول رجسٹریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے مابین اشتراک کے معاہدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان معاہدوں کے تحت آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام فراہم کیا جائے گا۔
حالیہ دنوں اسی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سعید غنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومتِ سندھ کی جانب سے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری بلدیات، جبکہ نادرا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
قبل ازیں کوئٹہ میں بھی اسی طرز کا معاہدہ طے پاچکا ہے، جس پر بلوچستان کے سیکریٹری صحت، سیکریٹری بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نے دستخط کیے تھے۔
آئندہ چند روز میں دیگر صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ بھی ایسے ہی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

پا ک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا
- 3 hours ago

وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فضائی فتح پر خراجِ تحسین
- 2 hours ago

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
- an hour ago
پاکستان نے امریکہ کو زیروٹیرف پر دوطرفہ تجارت کی پیشکش کر دی
- 2 hours ago

سربراہ پاک بحریہ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی
- 2 hours ago

پاکستان کوانڈیااسرائیل گٹھ جوڑ سے بھی باخبر رہنا ہو گا ،فضل الرحمان
- 2 hours ago

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست پر جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین
- 4 hours ago

امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
- 16 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 4 hours ago

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت
- 20 minutes ago

سینیٹ سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 2 hours ago