Advertisement
علاقائی

نشئی شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کو چار منزلہ عمارت سے پھینک دیا

حیدرآباد: سفاک شوہر نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی کو چار منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 10th 2021, 12:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نجی ٹی وی کے مطابق یہ کرب ناک واقعہ حیدرآباد میں قاسم آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں رہائش پذیر محمد الیاس نامی شخص  نے اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فلیٹ سے نیچے پھینک دیا ۔

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

خاتون کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متاثر خاتون کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم محمد الیاس کو گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کردیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور نشے کے پیسے مانگنے پر بیوری سے جھگڑ ہوا تھا ۔

Advertisement
Advertisement