پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان


اسلام آباد: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے 7سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ارتضیٰ عباس طوری لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے۔
نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیف، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری حکام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.jpg)
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل بھارت نے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جو بھارتی حکومت کی انسان دشمن اور بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت نے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول، بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
قومی قیادت نے شہید ارتضیٰ عباس سمیت بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago



