Advertisement

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 104 جبکہ حسن نواز نے بھی 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 7th 2025, 7:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

روالپنڈی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پی ایس یل کی  تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 104 سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے بھی 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 4 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
جبکہ کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کیطرف سے عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔

Advertisement