Advertisement
پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم قوم کو بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے جواب سے متعلق آگاہی دیں گے اور اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 7th 2025, 9:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا قوم سے خطاب پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر آج رات 9 بجکر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم قوم کو بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی فوج کی جانب سے دیے گئے جواب سے متعلق آگاہی دیں گے اور اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے سٹینڈ آف ہتھیار استعمال کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، بھارت نے مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں حملے کیے، بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچے شہید ہوئے تھے۔

Advertisement