Advertisement
پاکستان

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ

بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں،سیکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 7th 2025, 4:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ

راولپنڈی: بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج نےبھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئےلائن آف کنٹرول کے  مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
 مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا،پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

Advertisement