محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان نےانتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی


اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات کی، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوران ملاقات وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے،بھارت نے علاقائی امن کو تار تار کیا ہے۔
انہوںنے مز ید کہا کہ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا،پاکستان نے دفاع وطن کے لئے دشمن کو بھرپور جواب دیا،پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے خطرناک عزائم سے پہلے ہی دوست ممالک کو آگاہ کر دیا تھا ۔

آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

عالمی میڈیا کے بعد فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا
- 11 گھنٹے قبل

بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل

بھارت کا بزدلانہ اقدام، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند
- 12 گھنٹے قبل

گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہو گا،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی راؤ سلیم ناظم انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

بزدل بھارت نےرات کی تاریکی میں 80 طیاروں کی مدد سے حملہ کیا،شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل