بہاولپور:بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازادا،ہزاروں افراد کی شرکت
شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی


بہاولپور:بھارت کی جانب سےبزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔

پاک بھارت کشیدگی ،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
- 32 منٹ قبل

ویٹیکن سٹی، پہلے روزکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
- 5 منٹ قبل
پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی راؤ سلیم ناظم انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں بھارٹی ڈرون گرکر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے
- 12 گھنٹے قبل

گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہو گا،وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے، پاکستانی سفیر
- 38 منٹ قبل

والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکے سنے گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ
- ایک گھنٹہ قبل

آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا
- 12 گھنٹے قبل

عالمی میڈیا کے بعد فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
- 11 گھنٹے قبل