بھارتی جارحیت، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
بھارتی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا، اعلامیہ


بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔
بعدازاں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکاء نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
اعلامیہ میں بھارتی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگرد کیمپس کے بہانے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر غور بھی کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکر گڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں حملے کئے، بلااشتعال حملوں میں خیالی دہشتگردی کمیپوں کے بہانے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید، عمارتوں اور مساجد کو نقصان پہنچا۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو ہر ضروری جوابی اقدام کی منظوری دیدی ہے، بھارت کے اقدام بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا،معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،ترجمان پاک فوج
- 9 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے
- 10 hours ago

بھارت کا بزدلانہ اقدام، کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند
- 12 hours ago

بزدل بھارت نےرات کی تاریکی میں 80 طیاروں کی مدد سے حملہ کیا،شہباز شریف
- 15 hours ago

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا
- 12 hours ago

آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا
- 10 hours ago

عالمی میڈیا کے بعد فرانس نے بھارتی رافیل تباہ ہونے کی تصدیق کر دی
- 9 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 hours ago
پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی راؤ سلیم ناظم انتقال کر گئے
- 10 hours ago

بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا
- 10 hours ago

گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا ہو گا،وزیر اعظم
- 10 hours ago

بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا،خواجہ آصف
- 14 hours ago