Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن کا افغانستان سے متعلق بڑا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ افغان عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ملک کو کیسے چلاتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 9th 2021, 2:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ افغانستان میں امریکی فوجی مش 31 اگست کو احتتام پذیر ہوگا۔

ہم افغانستان میں قوم بنانے کے لیے نہیں گئے تھے۔ یہ صرف افغان عوام کا حق اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور اس بات کا فیصلہ کریں کہ اپنے ملک کو کیسے چلانا ہے۔

یہ بائیڈن کا افغانستان سے انخلا سے متعلق اب تک کا سب سے مفصل بیان ہے کیونکہ وہ افغانستان سے جلدی میں انخلا کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والے ہزاروں افغان باشندوں کو بھی وہاں سے نکال رہے ہیں۔

جو بائیڈن نے کہا کہ افغان طالبان اس وقت فوجی لحاظ سے 2001 کے بعد کی مضبوط ترین پوزیشن پر ہیں۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے افغانستان میں القاعدہ کو کمزور کرنے اور امریکہ پر مزید حملوں کو روکنے کے مقاصد حاصل کر لیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے امریکی فوج کے ساتھ بطور ترجمان کام کرنے والوں سے کہا کہ امریکہ میں آپ کے لیے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ویزہ حاصل کرنے والوں کو افغانستان سے نکالنے کے لیے اس مہینے پروازیں شروع کی جائے گی۔  

 

Advertisement
Advertisement