اوباما کی سابق پالیسی مشیر نے ہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے
بھارتی وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے، عالمی پالیسی ماہر لاری اے واٹکنز


باراک اوباما کی سابق پالیسی مشیر اور عالمی پالیسی ماہر لاری اے واٹکنز نے ہندوستانی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
وٹکنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مودی پہلگام واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔ امریکا، روس اور دیگر ممالک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کے باوجود بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹا دیا۔
پہلگام واقعہ کے بارے میں امریکا میں میڈیا کوریج کی کمی پریشان کن ہے کیونکہ ایک بھی مرکزی دھارے کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس واقعے کی صحیح طور پر رپورٹ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت جنوبی ایشیائی خطے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے بھارت کا انکار عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
مودی سرکار کی طرف سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ تمام فریقوں کو سنے بغیر، خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ، کوئی صحیح حل سامنے نہیں آسکتا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago






