پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگی
بھارت میں ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے افسر کی بھی تنزلی کردی گئی


پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے نتائج آنے کے ساتھ ساتھ بھارتی عسکری قیادت تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے بعد دوسرے افسر کی بھی تنزلی کردی گئی۔ مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار مل چکا ہے، اس بار نائب فضائی سربراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا۔ ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُنکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں چونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا۔
رپورٹ کے مطابق نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہو گئے، لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا، طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے۔
نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے، اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔
خیال رہے لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا۔ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago





