آئندہ 24 گھنٹے میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں جھکڑ اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، گھوٹگی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ خیرپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور بارش کا امکان ہے ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
جمعرات کو لاہور میں سو کلومیٹرفی گھنٹہ آندھی کے بعد بارش سے 565 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیصل آباد میں بارش کے باعث 150فیڈر ٹرپ کرگئے جبکہ اسلام آباد میں بارش کے بعد 80 فیصد سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال ہے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل







