تھیٹر ز کی اصلاح اچھا قدم ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے، ڈرامہ رائٹر سید راحیل شاہ
پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے جو بھی ایس او پیز بنائے گئے ہیں اسکے مطابق ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے،راحیل شاہ


لاہور:(شوبز رپورٹر )پاکستان کے سینئر ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر سید راحیل شاہ وارثی ( نگار ایوارڈ یافتہ ) نے کہا ہےکہ تھیٹر ز کی اصلاح پنجاب حکومت کا اچھا قدم ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے۔
لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سید راحیل شاہ وارثی کا کہنا تھا کہ میں پچاس سال سے فن و ادب کی خدمت کر رہا ہوں رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے’ بارہ مصالحے‘،’ اکیلے نہ جانا‘،’ منجی کتھے ڈاواں‘،’ لارا لپہ‘، ’جمعہ جنج نال‘ واحد کھیل ہے جو چالیس شو الحمرا ہال لاہور میں چلا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل پنجاب حکومت کا اچھا قدم تو ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے،میں اصلاح کی جارہی ہے پنجاب حکومت کا اچھا قدم تو ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے، ہم انٹرنیشنل لوگ ہیں ملک سے باہر جا کر دیکھیں ہماری کتنی عزت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری صاحبہ نے چند میٹنگز بھی بلائیں جس میں ماسوائے شورو غل کے کچھ نہیں ، چند ایک فنکاروں کے علاوہ باقی سب نے آئین بائیں شائیں ہی کی، گزارش ہےآپ ایک میٹنگ بلوائیں جس میں صرف اسٹیج کے رائٹر ڈائریکٹر ہوں ایک آرٹس کونسل کا ایسا نمائندہ بیٹھا ہو جو آنیوالے پروڈیوسر رائٹر اور ڈائریکٹر کا آپ سے تعارف کروائے اور کوئی اصلاح کی بات بھی ہو۔
انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے جو بھی ایس او پیز بنائے گئے ہیں اسکے مطابق ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago







