Advertisement
علاقائی

 سیلز ٹیکس کے حصول کے لیےپی آر اے نے ٹیمیں تشکیل دے دیں

الیکٹرانک سسٹم و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Apr 28th 2025, 3:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 سیلز ٹیکس کے حصول کے لیےپی آر اے نے ٹیمیں تشکیل دے دیں

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) نے سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ترجمان کے مطابق پی آر اے کی جانب سے لاہور کے مختلف ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ، کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور کی خصوصی ہدایت پر ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ،کورئیر سروسز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔
ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف ایریا گلبرگ ، ایم -ایم عالم روڈ ، جوہر ٹاؤن ،ٹاون شپ، ڈیفیس، کے نامور شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر ٹیکس ادائیگی اور الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب کی چیکنگ کی گئی ،ٹیکس نہ دینے والے ریسٹورنٹس و ہالز کو ایڈوانس کمپلسری رجسٹریشن نوٹسز دیے گئے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ الیکٹرانک انوائس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ہالز و ریسٹورنٹس کو بر وقت ایک ایک لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا،تمام  ریسٹورنٹس و شادی ہالز ، کورئیر سروسز والوں کو پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے بعد الیکٹرانک سسٹم  و جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جائے گی ۔
واضح رہے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے عوام الناس میں ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب  کے حوالے سے تمام نامور ریسٹورنٹس و شادی ہالز میں بینرز اور سٹینڈیز رکھی ہوئی ہیں ۔

Advertisement
نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال

  • 16 گھنٹے قبل
بھارت پاکستان کیلئے  کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت  کا واضح پیغام

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام

  • 16 گھنٹے قبل
مودی سرکار کا  حکم نا  ماننے  پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار

مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا  ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن  ، 3 خوار ج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
سعودی حکومت کا  حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان

سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • 17 گھنٹے قبل
ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف

  • 18 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق

چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق

  • 14 گھنٹے قبل
وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،   ملکی سا لمیت  پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال

  • 16 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement