اسابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں


بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف نے بالی ووڈ میں انٹری، پہلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
ان کی پہلی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں وہ اداکار پُلکِت سمرات کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اسابیل کیف اس فلم کے ذریعے رومانوی مزاحیہ صنف میں بطور ہیروئن بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
فلم کی کہانی دو مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے کرداروں کی محبت پر مبنی ہے، جو روایتی اور ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام پیش کرتی ہے۔ اس میں محبت، مزاح، جذبات اور سماجی ہم آہنگی کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
فلم کا ٹیزر شائقین کو بے حد پسند آ رہا ہے، جہاں پُلکِت اور اسابیل کی کیمسٹری خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پر لکھا: ”دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی“
فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ اس میں دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔
رومانس اور مزاح سے بھرپور یہ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم نہ صرف اسابیل کیف کے کریئر کی اہم شروعات ہے، بلکہ یہ ایک ایسی کہانی بھی ہے جو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 hours ago







