Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 فلسطینی جان سے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 دن قبل پر اپریل 19 2025، 10:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں سےمزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6  فلسطینی جان سے گئے جبکہ خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنگ زدہ علاقے کے لوگ "نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں" کیونکہ اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور امدادی سامان کی ناکہ بندی کی وجہ سے والدین کے پاس اپنے بچوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ خوراک (WFP) نے فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ "غزہ کو ابھی خوراک کی ضرورت ہے"، کیونکہ لاکھوں افراد بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 51,065 فلسطینی شہید اور 116,505 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہید ہونے والوں کی تعداد کو 61,700 سے زائد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی

  • 15 گھنٹے قبل
 مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے،وزیر اعظم

 مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے،وزیر اعظم

  • 3 گھنٹے قبل
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

  • 3 گھنٹے قبل
مارکوروبیو کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور

مارکوروبیو کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

  • 3 گھنٹے قبل
 جنگی جنون میں مبتلا حواس باختہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6سکھ شہر ی ہلاک

 جنگی جنون میں مبتلا حواس باختہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 6سکھ شہر ی ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید

بنوں: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکارشہید

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ ،ملک کے طول و عرض میں بچھائے جانے والےریل ٹریکس کی کہانی

پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ ،ملک کے طول و عرض میں بچھائے جانے والےریل ٹریکس کی کہانی

  • ایک گھنٹہ قبل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئےپاک فوج کی جنگی مشقیں جاری، جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ

دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئےپاک فوج کی جنگی مشقیں جاری، جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی فوج کو کسی بھی وقت، اہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی کا اختیار مل گیا،اخبار ٹائمز ناؤ کا دعوی

بھارتی فوج کو کسی بھی وقت، اہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی کا اختیار مل گیا،اخبار ٹائمز ناؤ کا دعوی

  • 2 گھنٹے قبل
تھیٹر ز کی اصلاح  اچھا قدم ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے، ڈرامہ رائٹر سید راحیل شاہ

تھیٹر ز کی اصلاح اچھا قدم ہے لیکن تذلیل کے نام پر تضحیک نہ کی جائے، ڈرامہ رائٹر سید راحیل شاہ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement