Advertisement
پاکستان

ہنگری کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل  اسلام آباد پہنچیں گے

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 16th 2025, 11:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہنگری کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر کل  اسلام آباد پہنچیں گے

ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹرزجارتو  کل ایک روزہ دورہ پاکستان پر  اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زجارتو کل اسلام آباد پہنچیں گے, ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت ایک وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے،  پیٹر زجارتو کا دورہ پاکستان ایک روزہ ہو گا,وہ یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

 سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع ہیں, دورے کے دوران پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعلقات, علاقائی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

Advertisement