Advertisement
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے ایم سی نے یوٹیلیٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کردی

پیش کردہ تجویز کے مطابق رہائشی علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ایم یو سی ٹی چارجز کی مد میں 30 روپے سے 450 روپے تک کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 16th 2025, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے ایم سی نے یوٹیلیٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بعد کے ایم سی نے میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کردی۔

پیش کردہ تجویز کے مطابق رہائشی علاقوں میں بجلی کے بلوں میں ایم یو سی ٹی چارجز کی مد میں 30 روپے سے 450 روپے تک کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 اسی طرح 301 یونٹ سے 400 یونٹ استمعال کرنے والے صارفین کے لیے ایم یو سی ٹی چارجز 100 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

401 یونٹ سے 500 یونٹ اور 501 یونٹ سے 600 یونٹ استمعال کرنے والے صارفین کے لیے ایم یو سی ٹی چارجز کو 125 روپے سے بڑھا کر 225 روپے اور 150 روپے سے بڑھا کر 275 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

51 یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استمعال کرنے والے صارفین کے لیے ایم یو سی ٹی چارجز 20روپے سے بڑھا کر 50 روپے، جبکہ 201 یونٹ سے 300 یونٹ بجلی استمعال کرنے والے صارفین کے لیے 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

Advertisement