ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں
ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے


ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔
کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔
میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ علی الصبح مرحومین کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں مقامی افراد سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا تھا، جن کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے تھا۔
حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کے بعد میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل



