وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے


نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کی اراضی پر غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج اب پورے بھارت میں پھیل چکا ہےاور ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ریاست بنگال کے علاقے مرشد آباد میں شدید مظاہرے سامنے آئے، جہاں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکلیوں کو آگ لگا دی اور پولیس بس بھی نذیر آتش کر دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
مظاہروں میں پولیس کے فائرنگ سے متعدد افراد زخمی و ہلاک ہوئے۔

مظاہرین کے خلاف پولیس طاقت کے استعمال نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا، جس کے بعد ملک بھر میں مزید احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔
وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکمران انتہا پسند جماعت بےجےپی نے مسلمانوں کی جانب سے وقف کی گئی جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کے لیے ایک متنازع قانون راجیہ سبھااور لوک سبھا سے پاس کروایا تھا جو کہ بعدا زاں صدر جمہوریہ ہند کی منظوری کے بعد باقاعدہ قابون بن چکا ہے۔
دوسری جانب اس بل کو بھارتی سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے، جبکہ مسلم کمیونٹی کے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کی کوشش پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل






