Advertisement
علاقائی

جہلم:ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

کچہری کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق کھلے ہیں،اور شہری اپنے روزمرہ کے مسائل کےحل کے لیے ڈی پی او آفس کا دورہ کر سکتے ہیں،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 15th 2025, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جہلم:ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا ر ہا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف  کے ویژن ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سروس ڈلیوری کے معیارکوبہتر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کھلی کچہری کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے بلا تفریق کھلے ہیں،اور شہری اپنے روزمرہ کے مسائل کےحل کے لیے ڈی پی او آفس کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement