انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو خط میں یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کرنے کا کہا


صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد امریکا کی صف اوّل کی ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعے کے روز ہارورڈ یونیورسٹی کو خط بھیجا جس میں دیگر مطالبات کے علاوہ کہا گیا کہ یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔
خط میں یونیورسٹی کو کہا گیا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔ تاہم ہارورڈ یونیورسٹی نے ان مطالبات کو غیر قانونی قرار دیا۔
ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی حکومت، چاہے کسی بھی جماعت کی ہو، یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں، کس پر تحقیق کریں اور کس کو داخلہ یا ملازمت دیں۔
ہارورڈ کے وکلاء نے بھی کہا کہ یونیورسٹی وہ مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں جو موجودہ یا کسی بھی انتظامیہ کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوں۔
ہارورڈ کے انکار سے ملک کی سب سے امیر یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تصادم کی صورت بن گئی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد امریکی محکمہ تعلیم نےہارورڈ یونیورسٹی کے 2.3 ارب ڈالرکے فیڈرل فنڈ منجمد کر رہے ہیں، گرانٹس کی مد میں 2.2 ارب،کنٹریکٹ ویلیوکی مد میں 6 کروڑ ڈالر منجمد کر رہے ہیں۔
یاد ر رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ کے تقریباً 256 ملین ڈالر کے وفاقی معاہدوں اور مزید 8.7 ارب ڈالر کی گرانٹ کےوعدوں کا جائزہ لے رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل





